71

اراکین پارلیمنٹ سے اثاثوں کی تفصیلات طلب

الیکشن کمیشن نے یاددہانی کروائی ہے کہ اراکین پارلیمنٹ کے اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے کی حتمی تاریخ31 دسمبر ہے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام اراکین نے گزشتہ 30 جون تک کی تفصیلات جمع کرانی ہوں گی شریک حیات ، زیر کفالت بچوں کے اثاثوں کےگوشوارے بھی دینے ہوں گے الیکشن کمیشن کے مطابق مقررہ تاریخ تک مطلوبہ گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے نام شائع کئے جائیں گے، 15جنوری تک مذکورہ گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین کی رکنیت معطل ہوگی یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ غلط معلومات فراہم کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں