75

دشمن کی منفی سوچ سے اپنے نوجوانوں کے ذہنوں کو بچائیں گے، مریم نواز

لاہور : ن لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ دشمن کی منفی سوچ سے اپنے نوجوانوں کے ذہنوں کو بچائیں گے اور عوام اور افواج پاکستان کے مضبوط رشتے میں دشمن کو دراڑ نہیں ڈالنے دیں گے تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے یوم دفاع پرشہدااورغازیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 6ستمبر 1965 تاریخی اور یادگار دن ہے، طاقت کے نشے میں چور دشمن کو ایک قوم نےناکوں چنےچبوادیئےتھے، ہماری افواج نےبہادری کےوہ کارنامےدکھائےجس نےدشمن کوعبرت کی مثال بنا دیا تھا مریم نواز کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان اور متحد عوام مل کر پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بناتے ہیں، اس اتحاد پر ضرب لگانا، پاکستان کے دشمنوں کا اصل منصوبہ ہے جسے ہم نے ملکر ناکام بنانا ہے ن لیگ کی سینئر نائب صدر نے کہا کہ شہدا کے تقدس اور احترام پر قوم نے کبھی سمجھوتہ کیا نہ کرے گی، شہدا کا تقدس اور احترام ہمارے ایمان کا حصہ ہے، 9مئی جیسے سیاہ واقعات دشمن کی سازش کا حصہ ہے جسے قوم برداشت نہیں کرے گی ان کا کہنا تھا کہ مضبوط افواج، امن معاشی بحالی کے ضروری تقاضے ہیں ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری افواج عظیم قربانیاں دے رہی ہیں ، عوام اور افواج پاکستان کے مضبوط رشتے میں دشمن کو دراڑ نہیں ڈالنے دیں گے مریم نواز نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو جنگ ستمبر کے قومی جذبے سے ہم کنار کریں گے، دشمن کی منفی سوچ سے اپنے نوجوانوں کے ذہنوں کو بچائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں