عام انتخابات کے لیے 3600 ڈیٹا انٹری آپریٹرزکی خدمات آراوز کو مہیا کی جائیں گی، ملازمین کے لیے جامع ٹریننگ پروگرام کا انعقاد بھی کیا جائے گا الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں، الیکشن کے لیے 3600 ڈیٹا انٹری آپریٹرزکی خدمات آراوز کو مہیا کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے ملازمین کی استعداد کار بڑھانے کے سلسلے میں جامع ٹریننگ پروگرام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ تربیت 4 سے 16 ستمبرتک 16مختلف شہروں میں کی جائے گی، تربیت کامقصد انتخابی عمل میں شفافیت لانا اور کام کو بروقت مکمل کرنا ہے حکام کا کہنا تھا کہ ٹریننگ کی مانیٹرنگ کے لیے جدید سسٹم بھی تیار کیا گیا ہے، 25 سینئر افسران اِس ٹریننگ کی مانیٹرنگ اور نگرانی کریں گے۔
71