60

سائفر کیس میں میری گرفتاری کی خبریں درست نہیں، اسد عمر

اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے سائفرکیس میں گرفتاری کی تردید کرتے ہوئے کہا خبریں درست نہیں، 2بار شامل تفتیش ہوچکا ہوں تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر اپنے وکیل بابر اعوان کے ہمراہ سنگجانی کےمقدمے میں انسداددہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں عدالت نے بارہ اکتوبر تک ضمانت میں توسیع کردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سائفر کیس میں میری گرفتاری کی خبریں درست نہیں، سائفر کیس میں 2بار شامل تفتیش ہوچکا اور ضمانت قبل ازگرفتاری دائر کردی ہے اسد عمر کا کہنا تھا کہ جج نے اٹک جیل کادورہ کیا اور سنجیدہ الزامات پرمبنی رپورٹ تیارکی گئی یاد رہے دو روز قبل یہ خبر آئی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کو سائفر کیس مین اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں