جوڈیشل کمپلیکس کے باہر ہونے والے خودکش حملے کا مقدمہ انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کر لیا گیاتفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں سرکار کی مدعیت میں درج کیا ہے۔ مقدمے میں انسدادِ دہشت گردی ایکٹ، ایکسپلوسیو ایکٹ، قتل اور اقدامِ قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیںذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں جانی اور مالی نقصان ہوا، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس اور تحقیقاتی ٹیمیں جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیںدوسری جانب سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر راولپنڈی جوڈیشل کمپلیکس، ضلع کچہری اور ضلعی عدالتوں کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہےسیکیورٹی ذرائع کے مطابق پولیس اور متعلقہ اداروں کو خصوصی حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عدالتوں کے اطراف چیکنگ سخت کر دی گئی ہے جبکہ غیر متعلقہ اشخاص اور مشکوک سامان پر خصوصی نظر رکھی جا رہی ہےمزید برآں، پارکنگ ایریاز کی نگرانی بھی مزید سخت کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو بروقت روکا جا سکے۔