نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی۔ اسٹریٹجک تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات کے دوران سیاسی جماعتوں اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے مابین روابط بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کے ساتھ آہنی دوستی کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے جبکہ چینی وزیر لیو جیان چائو نے کہا کہ چین پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت جاری رکھے گا۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی دعوت پر گزشتہ روز 3 روزہ دورے پر بیجنگ پہنچے تھے، یہ دورہ اس وقت ہو رہا ہے جب پاکستان اور بھارت کے درمیان پاہلگام حملے کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔