افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ مستحقین کی شارٹ لسٹنگ ڈپٹی کمشنرز نے کی، راشن کی تقسیم کا مقصد مستحقین کی خوشیوں میں اضافہ کرنا ہے۔ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ جتھے آ کر قومی شاہراہیں بند کر دیتے ہیں، حکومت پر پریشر ڈالنے کیلیے لوگوں کو غائب کیا جاتا ہے، حکومت صبر و تحمل سے کام لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمر ایوب ان 8 اضلاع کے نام بتائیں جہاں آزادی کے نعرے لگ رہے ہیں، کیا پی ٹی آئی حکومت نے کالعدم تنظیموں کے کارندے نہیں چھوڑے؟ بلوچستان کئی سالوں سے دہشتگردی کا شکار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اسمارٹ کائنیٹک آپریشنز کر رہی ہے، دہشتگرد عصر اور مغرب کے وقت ہی کارروائیاں کیوں کرتے ہیں؟ پولیس اور اے ایریاز کو مضبوط کر رہے ہیں، فورسز جلد دہشتگردی کو کنٹرول کر لیں گی۔