عمران خان نے اسپتال سے دوبارہ حراست میں لیے جانے والے پی ٹی آئی رہنما کی ویڈیو شئیر کر دی

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے اور ضلعی صدر سلیم سرور جوڑا کو گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سلیم سرور جوڑا کو گجرات کے عزیز بھٹی شہید ہسپتال سے گرفتارکیا گیا۔پولیس کے مطابق سلیم سرور جوڑا کے خلاف 9 مئی کے واقعات کے بعد مقدمہ درج کیا گیا تھا۔سلیم سرور جوڑا 2 دن قبل ضمانت پر رہا ہوئے تھے اور بیماری کی وجہ سے ہسپتال میں داخل تھے۔انہیں اسپتال سے دوبارہ گرفتار کیا گیا، سلیم سرور جوڑا کی اسپتال میں بنائی گئی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جسے اب تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بھی شئیر کیا ہے۔عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جبری علیحدگیوں“ کیلئے کس بےشرمی سے ہر حربہ آزمایا جا رہا ہے، یہ مناظر خود اس کی وضاحت کرتے ہیں۔عمران خان نے مزید کہا کہ اس سب سے تحریک انصاف کیلئے ہمدردیاں بڑھ رہی ہیں اور اس کے ووٹ بنک میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان فسطائی حربوں سے پاکستان کے عوام اور اداروں کے مابین خلیج بھی بڑھ رہی ہے۔۔خیال رہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد تحریک انصاف کے 60 سے زائد رہنما پارٹی چھوڑ گئے تاہم ابھی بھی ایسے رہنما ہیں جو جیلوں میں قید ہیں اور ہر صورت عمران خان کے ساتھ کھڑا رہنے کا اعلان کر چکے ہیں۔گذشتہ روز پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا تاہم انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ ۔جیل انتظامیہ کے مطابق علی محمد خان کو نظری بندی کی مدت پوری ہونے پر رہا گیا ہے۔ علی محمد خان کی لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے احکامات پر رہائی عمل میں آئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق علی محمد خان کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے اور انہیں خیبرپختونخوا پولیس نے گرفتار کیا۔علی محمد خان کو مسلسل تیسری بار گرفتار کیا گیا ہے ۔چند روز قبل 9 مئی کے پرٴْتشدد واقعات اور جلائو گھیرائو پر علی محمد خان کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر مملکت شہریار آفریدی کو 15 روزہ نظر بندی مکمل ہونے کے بعد اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا تاہم رہائی ملنے کے فوری بعد انہیں پولیس نے دوبارہ حراست میں لے لیا اور ں اپنے ساتھ لے کر روانہ ہوگئی۔