39

عمران خان سے پرویزالٰہی کی ملاقات ،سیاسی صورتحال اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی سمیت اہم امورپرتبادلہ خیال پرویز الٰہی ،ان کے اہل خانہ اور ساتھیوں کے خلاف جاری غیرقانونی انتقامی کارروائیوں پر بھی تبادل خیال کیا گیا

پاکستان ٌ؛تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی نے پارٹی چیئرمین تحریک انصاف عمران سے زمان پارک میں خصوصی ملاقات کی ۔ چودھری پرویز الٰہی کے صاحبزادے چودھری راسخ الٰہی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ملاقات میں موجود ملکی سیاسی صورتحال اور تحریک انصاف کی سیاسی حکمت عملی سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادل خیال کیا گیا ۔

ملاقات میں چودھری پرویز الٰہی ،ان کے اہل خانہ اور ساتھیوں کے خلاف جاری غیرقانونی انتقامی کارروائیوں پر بھی تبادل خیال کیا گیا ۔ پی ٹی آئی کی قیادت نے کہا کہ نوے روز کی آئینی مدت گزر جانے کے باوجود پنجاب میں نگران حکومت کاوجود اور فسطائیت قابل مذمت ہے ۔ ملاقات میں آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور چیف جسٹس سمیت معزز عدلیہ سے بھرپور اظہارِ یکجہتی اورچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے اعلان کردہ جلسوں اور عوامی تحریک کیلئے بھرپور تیاریوں پر بھی اتفاق کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں