پی ڈی ایم کی حکومت کی معاشی کارکردگی کے اعداد و شمارغلط نکلے

تفصیلات کے مطابق نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے معاشی ترقی کی شرح منفی قراردے دی ، دستاویز میں کہا گیا کہ پی ڈی ایم حکومت معاشی کارکردگی0.29فیصدکی بجائےمنفی1.7فیصدنکلی دستاویز میں بتایا گیا نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کے 107ویں اجلاس میں معاشی ترقی کاازسرنوجائزہ لیاگیا، رواں مالی سال جولائی تاستمبرمعاشی شرح نمو2.13فیصدریکارڈکی گئی،ن گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں معاشی شرح نمو0.96 فیصدتھی یشنل اکاؤنٹس کمیٹی کا کہنا تھا کہ زرعی شعبےکی گروتھ5فیصد،انڈسٹری2.48فیصد،شعبہ سروسزکی گورتھ0.82 فیصدریکارڈ کیا گیا جبکہ چاول کی پیداوارمیں21فیصد،کپاس میں11فیصد، مکئی کی پیداوارمیں5فیصد اضافہ ہوا رواں سیزن میں گنےکی پیداوارمیں11فیصدتک کمی ریکارڈکی گئی جبکہ جولائی تاستمبر مائننگ کےشعبےکی گروتھ2.15فیصدریکارڈکی گئی