کراچی میں مہنگائی اور ٹیکسوں کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا چھٹے روز بھی جاری

کراچی میں مہنگائی اور عوام پر ٹیکسوں کے بڑھتے ہوئے بوجھ کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا آج چھٹے روز بھی جاری ہے۔احتجاجی تحریک کے سلسلے میں آج شام گورنر ہاؤس کے باہر بڑا جلسہ عام منعقد کیا جائے گا، جس سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن خصوصی خطاب کریں گے۔جماعت اسلامی کے مطالبات میں پیٹرولیم لیوی کا مکمل خاتمہ، پیٹرول کی قیمت کم کرکے 225 روپے فی لیٹر مقرر کرنا اور آئی پی پیز کے ساتھ کیے گئے معاہدے ختم کرکے بجلی کی قیمتوں میں کمی کرنا شامل ہے۔جماعت اسلامی کی قیادت نے عزم ظاہر کیا ہے کہ جب تک عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف مطالبات منظور نہیں کیے جاتے، دھرنا جاری رہے گا۔جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ جلسے میں بھرپور شرکت کریں۔ متوقع طور پر دھرنے اور جلسے میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔