: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو عدالتوں کے ذریعے رہا کرائیں گے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ عدالتیں انصاف فراہم کرنے کے لیے ہیں اور ہمیں عدالتوں سے انصاف کی امید ہے۔ عمران خان کی رہائی کے لیے عدالتوں سے رجوع کیا ہے اور انہیں قانونی طریقے سے رہا کرائیں گے۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ عمران خان کی صحت پر تشویش ہے، انہیں اسپتال منتقل کیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کے آئینی حقوق بحال کیے جائیں اور اہلخانہ و سیاسی رہنماؤں کو ان سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔اسد قیصر کے مطابق 27 اگست کے احتجاج کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کا اجلاس بھی بلایا جا رہا ہے۔