بیروت: جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں لبنانی صحافی امال خلیل شہید ہو گئیں، جبکہ ایک اور خاتون صحافی زینب فرج شدید زخمی ہو گئی ہیں۔لبنانی حکام کے مطابق بدھ کے روز ہونے والے اس حملے میں امال خلیل اپنی صحافتی ذمہ داریاں انجام دیتے ہوئے نشانہ بنیں۔لبنان کے اخبار “الاخبار” سے وابستہ امال خلیل مارچ کے بعد اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہونے والی چوتھی میڈیا ورکر ہیں، جس کی تصدیق لبنان کی نیشنل نیوز ایجنسی (این این اے) نے کی ہے۔
لبنانی سرکاری میڈیا اور وزارتِ صحت کے مطابق زینب فرج اس وقت زخمی ہوئیں جب امدادی کارکن ملبے تلے دبی امال خلیل تک پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے۔