وفاقی حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کو دوبارہ تعمیر کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مختلف سرمایہ کاروں اور اداروں کے ساتھ سٹیل ملز میں سرمایہ کاری کے لیے بات چیت جاری ہے۔وفاقی وزیر صنعت و پیداوار نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سٹیل ملز کی بحالی کے لیے 700 ایکڑ رقبہ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سرمایہ کاری کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے متعدد سرمایہ کاروں اور اداروں سے مذاکرات جاری ہیں۔تحریری جواب میں مزید بتایا گیا کہ پاکستان اسٹیل ملز اور روسی کمپنی انڈسٹریل انجینئرنگ کمپنی کے درمیان دو پروٹوکولز پر دستخط ہوئے ہیں۔ ان پروٹوکولز کے تحت روسی کمپنی سٹیل بنانے کے لیے اوپیکس اور کوپیکس کیلکولیشن 15 مئی تک مکمل کرے گی۔یہ اقدام پاکستان کی صنعتی ترقی اور ملکی پیداوار کو فروغ دینے میں اہم قدم تصور کیا جا رہا ہے۔