پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ سرکاری محکموں میں پیٹرول و ڈیزل گاڑیوں کی خریداری پر پابندی

پنجاب حکومت نے صوبے میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب سرکاری محکموں میں پیٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ آئندہ صرف الیکٹرک یا ہائبرڈ گاڑیاں خریدی جا سکیں گی۔ تاہم فیلڈ ڈیوٹی پر مامور گاڑیوں کو اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔چیف سیکرٹری نے بتایا کہ نئے پیٹرول پمپس کے قیام کے لیے این او سی کی منظوری کو الیکٹرک چارجنگ یونٹس کی تنصیب سے مشروط کر دیا گیا ہے، اور کسی بھی نئے پمپ کو بغیر چارجنگ یونٹ کے کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ن کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے گرین انرجی کے فروغ کو ترجیح دی جا رہی ہے، جبکہ صوبے میں جلد نئی الیکٹرک وہیکل پالیسی متعارف کرائی جائے گی۔چیف سیکرٹری پنجاب این او سی حاصل کرنے والے 170 نئے پیٹرول پمپس پر الیکٹرک چارجنگ یونٹس کی تنصیب لازمی قرار دی گئی ہے، جن میں فیصل آباد میں 29، لاہور میں 14، بہاولپور میں 10، خانیوال اور بہاولنگر میں 9 راولپنڈی اور جھنگ میں 8، جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، میانوالی، قصور اور چنیوٹ میں 7 نئے پیٹرول پمپس شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات نہ صرف ماحول کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے بلکہ صوبے میں گرین ٹرانسپورٹ کے فروغ اور پائیدار ترقی میں بھی معاون ثابت ہوں گے۔