پنجاب حکومت نے راولپنڈی میں نرسنگ سینٹر آف ایکسی لینس تعمیر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزارت صحت کے صوبائی محکمہ صحت نے وفاقی حکومت سے باضابطہ رابطہ کیا ہے اور ٹی بی سینٹر کی اراضی پنجاب کے قبضے میں دینے کی درخواست کی ہے۔ فیڈرل ٹی بی سینٹر کی عمارت قبضہ ملتے ہی مسمار کی جائے گی اور فوری تعمیرات شروع کی جائیں گی۔ نیا نرسنگ سینٹر آف ایکسی لینس اسی مقام پر تعمیر ہوگا اور اس کی فنڈنگ ایشیائی ترقیاتی بینک کی معاونت سے کی جائے گی۔یہ منصوبہ صوبے میں صحت کے شعبے کو مضبوط کرنے اور نرسنگ تعلیم و تربیت کو عالمی معیار کے فروغ دینے کے لیے اہم اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔