کراچی میں نامعلوم سمت سے فائرنگ کم عمر نوجوان جاں بحق

کراچی کے علاقے پرانا گولیمار کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کے باعث 15 سالہ نوجوان عبداللہ جاں بحق ہوگیا ریسکیو حکام کے مطابق نوجوان موٹرسائیکل پر اپنے بھائی کے ساتھ موجود تھا کہ اچانک گولی لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیالاش کو ضروری کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر گہما گہمی ہے اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ فائرنگ کی سمت اور حالات کا تعین کیا جا سکے ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ نوجوان عابد آباد کی جانب جا رہا تھا، جبکہ پولیس واقعے کی مزید تفصیلات جاننے کے لیے مقتول کے بھائی سے رابطے کی کوشش کر رہی ہے۔