پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی و مقامی مارکیٹوں میں اتار چڑھاؤ کے بعد فی تولہ سونا 1600 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 43 ہزار 762 روپے کا ہوگیا ہے اسی طرح 10 گرام سونا 1372 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 80 ہزار 454 روپے کا ہوگیا عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں بڑھوتری دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 16 ڈالر اضافے کے بعد 4212 ڈالر تک پہنچ گیا چاندی کے نرخ بھی بڑھے، اور فی تولہ چاندی 30 روپے اضافے سے 6102 روپے ہو گئی ماہرین کے مطابق سونے کو روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے اور سیاسی و معاشی بے یقینی کی فضا میں اس کی قیمت میں اضافہ دیکھا جاتا ہے۔ گزشتہ برس پاکستان میں سونے کی قیمت کے تعین کا نظام تبدیل کیا گیا تھا، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی جاتی ہے۔