گٹر کے ڈھکن چوروں کو موقع پر گولی مار دیں وزیر دفاع خواجہ آصف کا مطالبہ

وزیر دفاع خواجہ آصف نے گٹر کے ڈھکن چوری کرنے کے بڑھتے واقعات پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے لوگوں کو موقعِ واردات پر ہی گولی مار دینی چاہیے انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر زیرِ گردش ایک ویڈیو پر ردعمل دیا جس میں تین مختلف واقعات دکھائے گئے تھے، جہاں ملزمان گٹر کے ڈھکن چوری کرکے فرار ہوگئے ویڈیو کے پہلے حصے میں ایک خاتون بچوں کے ہمراہ گدھا گاڑی پر گٹر کا ڈھکن چوری کرتی نظر آئی دوسرے حصے میں ایک چنگ چی رکشہ والا مین ہول کا ڈھکن لے کر فرار ہو گیا، جب کہ تیسرے حصے میں ایک کار میں آئے ملزمان گلی سے ڈھکن چوری کرکے بھاگتے دکھائی دیےتاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ واقعات کن شہروں میں پیش آئے خواجہ آصف نے کہا کہ اگر ان واقعات کی ویڈیو موجود ہے تو ملزمان کو موقع واردات پر ہی سزا دی جائے انہوں نے مزید کہا کہ یہ لوگ معصوم بچوں کے قاتل ہیں، اور اگر پھر بھی کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا تو یہ نظام بھی ان بچوں کی موت کا سہولت کار ہے۔