اسلام آباد نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے درخواست فارم کی تصدیق (Attestation) کے طریقہ کار اور اس کی اہمیت پر شہریوں کو آگاہ کیا ہے نادرا حکام کے مطابق درخواست فارم کی تصدیق لازمی ہے اور اس کے دو باقاعدہ طریقے موجود ہیں پہلا طریقہ یہ ہے کہ درخواست گزار کے والد، والدہ، بہن، بھائی، بیٹا، بیٹی یا شریکِ حیات میں سے کوئی بھی جس کا شناختی کارڈ بنا ہوا ہو اپنی بائیو میٹرک تصدیق کروائے، اس صورت میں فارم کی Attestation کی مزید ضرورت نہیں رہے گی دوسرا طریقہ گزیٹڈ افسر یا عوامی نمائندے سے درخواست فارم کی Attestation کروانا ہے۔ حکام کے مطابق تصدیق کرنے والا فرد اس بات کو یقینی بنائے کہ درخواست گزار کے پاس اصل شناختی دستاویزات موجود ہوں اور فارم میں درج تمام معلومات درست ہوں نادرا نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ تصدیق ہمیشہ مجاز اور مستند افراد سے کروائیں اور جعلی تصدیق سے ہر صورت گریز کریں نادرا آرڈیننس 2000 کے سیکشن 30 (2) کے تحت جعلی یا غلط تصدیق پر چھ ماہ تک قید، پچاس ہزار روپے تک جرمانہ، یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔