وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن نے بھارتی میڈیا پر جو گفتگو کی، وہ پہلے سے موجود صورتحال کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوئی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج تک اسٹیبلشمنٹ نے ایسا ردعمل کبھی نہیں دیا، لیکن پی ٹی آئی کا بیانیہ ہمیشہ یہ رہا کہ “بانی نہیں تو پاکستان نہیں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بیرون ملک بیٹھے کچھ لوگ سوشل میڈیا پر پاکستان اور پاک افواج کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہیں لیکن اس کی کوئی مذمت نہیں کی جاتی نہوں نے کہا کہ نواز شریف نے بھی بھارتی میڈیا کو انٹرویوز دیے لیکن کبھی پاکستان کی سالمیت اور وجود کے خلاف بات نہیں کی۔ انہیں قید بھی کیا گیا اور تین بار ہٹایا بھی گیا مگر انہوں نے کبھی ریڈ لائن عبور نہیں کی ایک سوال کے جواب میں وزیر دفاع نے کہا کہ 9 مئی جیسے واقعات تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوئے۔ آج کا زہرآلود سیاسی ماحول پی ٹی آئی کے رویّوں کا نتیجہ ہے اور جو ردعمل سامنے آیا ہے وہ بالکل فطری ہے