سندھ حکومت کے ترجمان نادر نبيل گبول نے کہا کہ گٹر کے ڈھکن لگائے جاتے ہیں، لیکن نشہ آور انہیں اٹھا کر لے جاتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ نیپا حادثے میں غفلت کرنے والوں کو سخت سزا ملنی چاہیے اور مستقبل میں ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔جماعت اسلامی کے امیر منعم ظفر نے کہا کہ حادثے والی شاہراہ 3 سال سے کھلی ہے اور بی آر ٹی کی وجہ سے کام جاری ہے، ٹاؤن چیئرمین اور کونسلر موجود تھے، اور 30 ہزار مین ہول کے ڈھکن اپنے وسائل سے لگائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ٹاؤن ڈویلپمنٹ کے لیے فنڈز صرف تنخواہوں کے لیے ہیں، صوبائی حکومت یا کے ایم سی سے اضافی امداد نہیں۔