خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو چیلنج دیا ہے کہ صوبے میں پہلے ہی پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کا راج ہے، اس لیے کسی اور راج کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا، “اگر ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دکھائیں، ہم کسی سے نہیں ڈرتے۔”امن و امان کے بارے میں سوال کے جواب میں آفریدی نے کہا کہ بند کمروں کی پالیسیاں صوبے میں لاگو کرنے والوں کو سمجھنا چاہیے۔پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بھی کہا کہ صوبے میں گورنر راج کا نفاذ نظر نہیں آتا۔پی ٹی آئی کے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آئین میں گورنر راج صرف تب ہی نافذ کیا جا سکتا ہے جب صوبائی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو، اور فی الحال صوبے میں عوام کے نمائندے اور کابینہ موجود ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی بڑے اکثریتی ووٹ کے ساتھ منتخب وزیراعلیٰ ہیں، اس لیے وفاق کو صوبے میں اپنا نمائندہ مقرر کرنے کی ضرورت نہیں۔