ایرانی سپریم لیڈر غزہ اور لبنان کی مزاحمت ایرانی اصولوں پر قائم امریکا و اسرائیل کو تاریخی شکست

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اپنے اہم televised خطاب میں کہا ہے کہ غزہ اور لبنان کی مزاحمتی تحریکیں ایرانی انقلاب کی اقدار اور اصولوں پر استوار ہیں، جنہوں نے خطے میں ظلم کے خلاف مضبوط محاذ قائم کیا ہےغیر ملکی میڈیا کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے دعویٰ کیا کہ ایرانی قوم نے حالیہ بارہ روزہ جنگ میں امریکا اور صیہونی رژیم کو واضح اور تاریخی شکست دی ہےان کا کہنا تھا کہ دشمن مکمل تیاری کے ساتھ آیا اور شر پھیلانے کی کوشش کی، لیکن آخرکار ناکامی کے بعد خالی ہاتھ واپس لوٹ گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نے اس جنگ کے لیے دو دہائیوں تک منصوبہ بندی کی تھی، مگر ایرانی دفاعی نظام اور قومی مزاحمت کے سامنے اپنے مقاصد حاصل نہ کرسکا سپریم لیڈر نے واضح کیا کہ امریکا اور اسرائیل نے ایران پر حملے کے دوران بھرپور کوشش کی، مگر وہ اپنے اہداف کے حصول میں ناکام رہے ان کے مطابق ایرانی قوم کی استقامت نے ثابت کیا کہ وہ ہر بیرونی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، جبکہ خطے کی مزاحمتی قوتوں کو بھی ایرانی نظریے سے تقویت مل رہی ہے۔