کراچی سے چوری شدہ گاڑیاں کوئٹہ منتقل کرنے والا گروہ بے نقاب پولیس کی اہم پیش رفت

ڈی آئی جی کوئٹہ پولیس عمران شوکت نے پریس کانفرنس میں انکشاف کیا ہے کہ کراچی سے گاڑی چھین کر اور چوری کرکے کوئٹہ لانے والے گروہ کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔ وہ سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ کے ایس ایس پی عمران قریشی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھےانہوں نے کہا کہ بلوچستان طویل عرصے سے دہشت گردی کا شکار ہے اور جرائم و دہشت گردی کے درمیان گہرا تعلق موجود ہے۔ کراچی سے چوری شدہ گاڑیوں کی بڑھتی شکایات کے بعد تین ہفتے تک مانیٹرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں کئی گاڑیاں ضبط کی گئیں جبکہ گاڑیوں کے اصل مالکان اور انہیں خریدنے والوں کے خلاف بھی مقدمات درج کیے گئے ڈی آئی جی نے بتایا کہ نومبر کے دوران پولیس نے قتل اور ڈکیتی کے پانچ پیچیدہ کیسز حل کیے اور چھ ملزمان کو گرفتار کیا، جن کے قبضے سے کروڑوں روپے نقدی اور سونا بھی برآمد ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ آرگنائز کرائم دہشت گردی کے لیے مالی معاونت کا ذریعہ بنتا ہے، جس کے خاتمے کے لیے بھرپور کارروائیاں جاری ہیں ڈیگاری واقعے کے مرکزی ملزم جلال ساتکزئی کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ وہ صوبے سے فرار ہو کر زیرِ زمین ہو چکا ہے۔ پولیس دیگر صوبوں کی فورسز کے ساتھ رابطے میں ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔