پی ٹی آئی بانی کی صحت خراب ہونے کی خبریں بے بنیاد قرار حکومت کی سینیٹ میں وضاحت

اسلام آباد وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے سینیٹ میں پی ٹی آئی بانی کی صحت سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے بانی کی صحت اور ملاقاتوں سے متعلق احتجاج پر وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی تمام خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کو مکمل طور پر صحت مند قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے پھیلائی جانے والی جعلی معلومات بھارتی میڈیا کی جانب سے پروپیگنڈا ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے بات ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی بالکل صحت مند ہیں اور ان کی زندگی کو کوئی خطرہ نہیں سینیٹ اجلاس صدر سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت دوبارہ شروع ہوا، جہاں مشیر نجکاری محمد علی نے ’’نجکاری کمیشن ترمیمی بل 2025‘‘ پیش کیا، جسے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔ اجلاس پیر شام چار بجے تک ملتوی کر دیا گیا اس سے قبل وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے دعویٰ کیا تھا کہ پی ٹی آئی کے بانی ملک کی تاریخ میں پہلے وی آئی پی قیدی ہیں جنہیں غیر معمولی سہولیات جیسے مرغی، ورزش کے آلات اور کئی کمروں تک رسائی فراہم کی گئی ہے۔