وزیراعظم شہباز شریف نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے، جس کے بعد ایف بی آر نے آئندہ بجٹ میں ٹیکس یٹ میں کمی کے اقدامات پر کام شروع کر دیا ہے پاکستان بزنس کونسل کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے بتایا کہ وزیراعظم نے واضح طور پر تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس میں ریلیف کا حکم دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس ریٹ میں کمی کا براہِ راست تعلق ٹیکس کمپلائنس بڑھانے سے ہے، جتنے زیادہ لوگ ٹیکس نیٹ میں شامل ہوں گے اتنا ہی ٹیکس بوجھ کم کیا جا سکے گا چیئرمین ایف بی آر کے مطابق بڑی مپنیوں پر عائد سپر ٹیکس میں بھی کمی لانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ سپر ٹیکس کو مرحلہ وار کم کرکے بالآخر ختم کیا ائے گا، جس کے لیے آئی ایم ایف سے مشاورت بھی متوقع ہے۔ سپر ٹیکس میں کمی کا مقصد ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے اور امکان ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اس کے پہلے مرحلے کا آغاز ہو جائے گا۔