کراچی شہر قائد میں دو روزہ سائنسی اولمپیاڈ سائیکون 6.0 (SCICON) کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں 25 سے زائد تعلیمی اداروں کے 450 سے زائد طلباء و طالبات نے بھرپور شرکت کی یہ مقابلہ کراچی کے نوجوان طلباء کی سائنسی مہارتوں، تحقیق اور تخلیقی صلاحیتوں کو سامنے لانے کا ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہو رہا ہے۔ اس سال کے ایڈیشن میں ڈیکرپٹیکا (Decryptica)، کائنیٹک کاسکیڈ (Kinetic Cascade)، مارکیٹ میہم (Market Mayhem) اور سائلنٹ ٹیسٹی منی (Silent Testimony) جیسے جدید اور تخلیقی ماڈیولز شامل کیے گئے، جن کا مقصد طلباء کے سائنسی علم، مسئلہ حل کرنے کی قابلیت اور عملی تجربات کو جانچنا ہےاسکول کی پرنسپل تابندہ رضا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “SCICON 6.0 کی میزبانی ہمارے لیے باعثِ فخر ہے یہ سائنسی مقابلہ طلباء میں تحقیق، جدت اور تخلیقی سوچ کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا مقابلے میں کراچی کے بڑے نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں نے بھی شرکت کی، جس سے ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے طلباء کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملا مایر تعلیم حمیرا خالد نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ SCICON 6.0 طلباء کی سائنسی سوچ اور تخلیقی آئیڈیاز کو مزید نکھارے گا دو روزہ یہ سائنسی ایونٹ طلباء کے لیے ایک یادگار سرگرمی ثابت ہو رہا ہے، جس میں نہ صرف مقابلے بلکہ انڈسٹری ماہرین سے ملاقات اور سیکھنے کے مواقع بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔