چولستان 66 لاکھ ایکڑ پر پھیلے چولستان میں صحرائی اونٹوں میں موذی وبا پھیل گئی ہے محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق اس وبائی مرض سے درجنوں اونٹ ہلاک ہو چکے ہیں، اور پورے چولستان میں اونٹوں کی بیماری کی نگرانی جاری ہے محکمہ لائیو اسٹاک کی خصوصی ٹیموں نے گزشتہ 5 دنوں میں 11 ہزار سے زائد اونٹوں کا معائنہ کیا۔ ترجمان محکمہ کے مطابق 1100 اونٹوں میں بیماری کی علامات پائی گئیں اور ان کا علاج جاری ہے۔ علاوہ ازیں، 52 اونٹوں کے نمونے لاہور اور اسلام آباد کی جدید لائیو اسٹاک لیبارٹریز کو بھیج دیے گئے ہیں ترجمان نے بتایا کہ اونٹوں کے علاج کے لیے پانچ مختلف اقسام کی ادویات استعمال کی جا رہی ہیں، اور موجودہ اقدامات کے بعد بیماری کے پھیلاؤ میں کمی کی امید ہےمحکمہ لائیو اسٹاک نے اونٹوں کے مالکان اور چرواہوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر متاثرہ جانوروں کو علیحدہ کریں، ویٹرنری ٹیموں سے رابطے میں رہیں اور اپنی نقل و حرکت کم کر کے بیماری کے مزید پھیلاؤ کو روکیں۔