اسلام آباد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے، تاہم این اے-96 فیصل آباد سے کامیاب امیدوار بلال چوہدری کا نوٹیفکیشن ضابطہ اخلاق کیس کے باعث روک لیا گیا تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی پانچ نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کامیاب قرار پائے۔ این اے-18 ہری پور سے بابر نواز خان، این اے-104 فیصل آباد سے دانیال احمد، این اے-129 لاہور سے محمد نعمان، این اے-143 ساہیوال سے محمد طفیل اور این اے-185 ڈی جی خان سے محمود قادر کامیاب ہوئے
صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ہونے والوں میں پی پی-73 سرگودھا سے میاں سلطان علی رانجھا، پی پی-87 میانوالی سے علی حیدر نور، پی پی-98 فیصل آباد سے آزاد علی تبسم، پی پی-115 فیصل آباد سے محمد طاہر پرویز، پی پی-116 فیصل آباد سے احمد شہریار، پی پی-203 ساہیوال سے محمد حنیف اور پی پی-269 مظفرگڑھ سے میاں علمدار عباس قریشی شامل ہیں الیکشن کمیشن کے مطابق این اے-96 فیصل آباد سے کامیاب بلال چوہدری کا نوٹیفکیشن اس لیے جاری نہیں کیا گیا کیونکہ طلال چوہدری اور بلال چوہدری کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس زیر سماعت ہے۔ بلال چوہدری نے کیس کی جلد سماعت کی درخواست بھی دے رکھی ہے الیکشن کمیشن کے جاری کردہ بیان کے مطابق تمام دیگر امیدواروں کی کامیابی قانونی اور آئینی تقاضوں کے مطابق تصدیق شدہ ہے۔