اسلام آباد میں موسمِ سرما کے پیش نظر تمام تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان کر دیا گیا ہے نیا شیڈول یکم دسمبر سے 31 جنوری تک فوری طور پر نافذ العمل ہوگا حکام کے مطابق سنگل شفٹ اسکول صبح 8:30 بجے سے دوپہر 2:00 بجے تک کھلیں گے، جبکہ جمعہ کے روز ان کا وقت صبح 8:30 بجے سے دوپہر 1:15 بجے تک ہوگا ڈبل شفٹ اسکولوں میں صبح کی شفٹ 8:15 بجے سے 1:15 بجے تک جاری رہے گی، جبکہ ایوننگ شفٹ 1:15 بجے سے شام 6 بجے تک ہوگی تمام اسکولوں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ نئے اوقات کار کے مطابق انتظامات یقینی بنائے جائیں تاکہ طلبہ اور اساتذہ کو سہولت فراہم کی جا سکے۔