28ویں آئینی ترمیم آئے گی تو دیکھ لیں گے پسپائی کی ضرورت نہیں مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگر 28ویں آئینی ترمیم آتی ہے تو اس کا بھی جائزہ لیا جائے گا ہمیں پسپائی کی کوئی ضرورت نہیں، جو حق سمجھتے ہیں وہی بات کریں گے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اپوزیشن کا کردار وہ خود ادا کر رہے ہیں اور خیبرپختونخوا کے ساتھ ساتھ وفاق میں بھی اپوزیشن کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سے منظور شدہ قوانین اور بلز کے متن میں موجود خامیاں بھی قوم کے سامنے لائی جائیں گی۔ ان کے مطابق ملک میں سیاست کو دانستہ کمزور کیا جا رہا ہے، جس سے پارلیمنٹ کی اہمیت متاثر ہو رہی ہے اور یہ صورتحال سول نظام کو غیر مؤثر بنا سکتی ہےمولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیاستدان حکمران نہیں بلکہ استعمال ہو رہے ہیں، جو ملک کے سیاسی و جمہوری ڈھانچے کے لیے تشویشناک ہے۔