جماعت اسلامی کا اعلان 7 دسمبر کو پنجاب بھر میں بلدیاتی قانون کیخلاف احتجاج

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا کہ بلدیاتی حکومتوں کے اختیارات کی بحالی کے لیے لائحہ عمل تیار کر لیا گیا ہے، اور اب سڑکوں کے ساتھ ساتھ عدالتوں میں بھی اس قانون کے خلاف جدوجہد کی جائے گی انہوں نے کہا کہ 7 دسمبر کو پورے پنجاب میں بلدیاتی قانون کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عوامی مسائل پر حکومت کو مزید استحصال کی اجازت نہیں دیں گے۔ “تحریک بدل دو نظام” کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے بڑے دھرنے اور اسمبلیوں کا گھیراؤ کریں گے ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں تعلیم، پولیس اور انتظامی معاملات بلدیاتی حکومتوں کے پاس ہوتے ہیں، مگر پاکستان میں عوام کو ان حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہےانہوں نے کہا کہ سندھ میں پکے اور کچے دونوں طرح کے ڈاکو عوام کو لوٹ رہے ہیں، جبکہ کچی اور پکی کرپشن نے عوام کو مشکلات میں ڈال رکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نظام کی تبدیلی کی تحریک عالمی سطح پر چلائیں گے، جس کا مرکزی دفتر پاکستان میں قائم ہوگا۔ انہوں نے پیپلزپارٹی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے کراچی کو گندگی میں ڈبویا، انہیں ہی شہر کا گند صاف کرنا چاہیے۔