اسلام آباد میں ڈانس پارٹیاں اور مساج سینٹرز کی آڑ میں فحاشی اڈوں پر پولیس کے چھاپے درجنوں لڑکیاں اور مرد گرفتار

اسلام آباد پولیس نے ڈانس پارٹیوں اور مساج سینٹروں کے نام پر چلنے والے فحاشی اڈوں کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے تھانہ شالیمار پولیس نے ایک ہی رات میں 5 چھاپے مارے، جن کے دوران 21 لڑکیوں اور 19 مرد کو گرفتار کر لیا گیا شالیمار پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کے خلاف مقدمات درج کر دیے گئے ہیں جبکہ مزید کارروائی جاری ہے واضح رہے کہ 24 نومبر کو اسلام آباد کے علاقے لوہی بھیر میں ایک مساج سینٹر میں خاتون پر بہیمانہ تشدد کا واقعہ سامنے آیا تھا، جہاں مالکان اور ان کے ساتھیوں نے خاتون کے بال کاٹ کر تشدد کیا، جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔