وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے “سونا اگلتا پنجاب” وژن کے تحت پنجاب کے محکمہ زراعت نے صوبے بھر میں گندم کی پیداواری مقابلے کا اعلان کیا ہے۔ اس مقابلے کا مقصد کسانوں کی خوشحالی اور زرعی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔ جیتنے والے کسانوں کے لیے کروڑوں روپے کے نقد انعامات اور مختلف ہارس پاور کے ٹریکٹرز بھی رکھے گئے ہیں درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہےاہلیت کا معیار: انچ یا اس سے زائد ایکڑ قابلِ کاشت زرعی زمین کے مالکان (مرد و خواتین) حصہ لے سکتے ہیں درخواست فارم کی تصدیق تحصیل کمیٹی سے ضروری ہے آبپاش علاقوں میں کم از کم 15 ایکڑ اور بارانی علاقوں میں کم از کم 12 ایکڑ پر مسلسل گندم کی کاشت کی گئی ہومنظور شدہ اقسام کے تصدیق شدہ بیج استعمال کیے گئے ہوں انعامات کی تفصیل وبائی سطحپہلا انعام: 85 ہارس پاور ٹریکٹر دوسرا انعام: 75 ہارس پاور ٹریکٹر تیسرا انعام: 60 ہارس پاور ٹریکٹرپہلا انعام: 10 لاکھ روپے نقددوسرا انعام: 8 لاکھ روپے نقدتیسرا انعام: 5 لاکھ روپے نقددرخواست فارم محکمہ زراعت پنجاب کی ویب سائٹ www.agripunjab.gov.pk سے ڈاؤن لوڈ کیے جا سکتے ہیں اور متعلقہ دفاتر میں بھی دستیاب ہیں۔درخواستیں متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) کے دفاتر میں جمع کروائی جائیں گیقومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین، سینیٹرز، ان کے خاندان، اور گریڈ 17 سے اوپر کے سرکاری ملازمین، بشمول محکمہ مال اور زراعت پنجاب کے ملازمین مقابلے میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہیں مزید معلومات کے لیے زرعی ہیلپ لائن 0800-17000 پر صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک رابطہ کیا جا سکتا ہے۔