غوثپور شہر کے قریب تنگوانی لنک روڈ پر جمال تھانے کی حدود میں واقع گاؤں عبدالحکیم بجارانی کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے اسکول جانے والے چنگچی رکشے پر فائرنگ کر دی فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او بخشاپور سکندر پنہور کا 20 سالہ بیٹا گل حس پنہور اور 8 سالہ بھتیجا مزمل پنہور جاں بحق ہوگئے واقعے کی اطلاع پر ایس ایس پی کشمور مراد گھانگرو کی ہدایت پر ضلع کی مختلف تھانوں کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی تاہم فائرنگ کرنے والے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جاں بحق ہونے والے دونوں بچے گاؤں عبدالحق پنہور کے رہائشی تھے مقامی سطح پر یہ اطلاعات بھی گردش کر رہی ہیں کہ کشمور پولیس کی مختلف جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف مؤثر کارروائیوں کے بعد پولیس کو دھمکیاں موصول ہوئی تھیں اور یہ حملہ اسی سلسلے کی کڑی تصور کیا جا رہا ہے جمال پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔