پنجاب حکومت نے کسانوں کی سہولت کے لیے کسان کارڈ کے واجبات جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے نئی تاریخ 25 نومبر 025 مقرر کر دی محکمہ زراعت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مقررہ تاریخ تک ادائیگی نہ کرنے والے کسان متعدد سرکاری سہولیات محروم ہوسکتے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق واجبات جمع نہ کروانے والے کسان 24 ماہ کی سبسڈی سے محروم ہوجائیں گے اور انہیں دو مرتبہ تصدیقی پیغام بھیجنے کی سہولت بھی فراہم نہیں کی جائے گی مزید کہا گیا ہے کہ واجبات ادا نہ کرنے والے کسان بینکوں سے قرض کی سہولت حاصل نہیں کر سکیں گے، جبکہ پلانٹ پروٹیکشن سبسڈی، کھاد و بیج سکیموں اور دیگر سرکاری سبسڈی پروگرامز سے بھی فائدہ نہیں اٹھا سکیں گےحکومت نے کسانوں کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی مشکل یا سرکاری سہولت سے محرومی سے بچنے کے لیے واجبات کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائیں تاکہ وہ پنجاب میں جاری تمام سبسڈی اور مراعات سے بھرپور فائدہ حاصل کر سکیں۔