پریالوء سمیت اطراف میں پانی کی شدید قلت کے خلاف آبادگاروں کا احتجاج آبپاشی عملے پر سنگین الزامات

پریالوء اور نزدیکی علاقوں میں پانی کی شدید قلت کے خلاف آبادگاروں نے سخت احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی ریلی گاؤں قائم الدین اوڍو سے نکالی گئی جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی مرکزی پوائنٹ تک پہنچی، جہاں شرکا نے آبپاشی انتظامیہ کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی احتجاج کی قیادت حاجی عبدالرزاق اوڍو، وڈیرہ دلاور خان اوڍو، حاجی منیر احمد بلوچ اور دیگر سماجی رہنماؤں نے کی۔ رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ کئی ماہ سے آبادگاروں کو آبپاشی پانی مہیا نہیں کیا جا رہا، جس کے باعث فصلیں سوکھی تباہ ہو رہی ہیں اور متعدد ہاری سنگین معاشی مسائل کا شکار ہو چکے ہیں انہوں نے الزام عائد کیا کہ پانی کی قلت کے باوجود آبپاشی عملہ بااثر افراد کو مکمل پانی فراہم کرتا ہے جبکہ اصل حق دار ہاری پانی کے لیے دربدر ہیں رہنماؤں نے خبردار کیا کہ اگر فوری طور پر منصفانہ پانی کی تقسیم یقینی نہ بنائی گئی تو احتجاج مزید شدید کر دیا جائے گا احتجاج کرنے والوں نے حکومت سندھ اور آبپاشی محکمے سے مطالبہ کیا کہ پریالوء مائنر، واهن ۽ شاخن ۾ فوری پانی چھوڑا جائے اور کرپٹ عملے کے خلاف کارروائی کی جائے۔