پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ دھوکا کیا اور بانی پی ٹی آئی تک ان سے متعلق غلط معلومات پہنچائی گئیں تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی جماعت مکمل طور پر تنہا ہوچکے ہیں، اور اب درمیان میں بات چیت کرانے والا کوئی نہیں رہا سابق رہنما نے کہا کہ اگر مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کے ساتھ ہوتے تو پارٹی کے مؤقف میں وزن بڑھ جاتا اور متحدہ اپوزیشن کے ذریعے حکومت پر دباؤ بڑھایا جا سکتا تھا فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی کے مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں سے اتنے گہرے تعلقات نہیں ہیں، جبکہ مولانا فضل الرحمان سیاسی معاملات زیادہ بہتر انداز میں سنبھال سکتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی لیڈرشپ نے مولانا فضل الرحمان کو دھوکا دیا اور بانی پی ٹی آئی تک بھی غلط معلومات پہنچائیں، تاکہ یہ تاثر دیا جائے کہ مولانا نے انہیں دھوکا دیا ہےفواد چوہدری نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان، پیر پگارا اور حافظ نعیم جیسے رہنماؤں کو مل کر ملک کو بحران سے نکالنے میں کردار ادا کرنا چاہیےانہوں نے کہا کہ اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر بن جاتے ہیں تو ان کا سیاسی قد بڑھے گا اور اس سے پی ٹی آئی کو بھی فائدہ ہوگا
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ایک چھوٹا سا طبقہ سمجھتا ہے کہ دنیا وہ چلا رہے ہیں، جبکہ مولانا فضل الرحمان کا اپنا ووٹ بینک ہے جو سوشل میڈیا سے وابستہ نہیں متحدہ اپوزیشن حکومت پر مؤثر دباؤ ڈال سکتی تھی۔