پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں مبینہ طور پر لاپتہ انتظامیہ کا انکوائری کا فیصلہ

پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں مبینہ طور پر لاپتہ ہوگیا ہے رپورٹس کے مطابق سینئر فلائٹ پرسر آصف نجم 16 نومبر کو لاہور سے ٹورنٹو جانے والی پرواز پر روانہ ہوئے تھے اور 19 نومبر کو لاہور واپس پہنچنا تھا، تاہم وہ ہوٹل سے غائب ہوگئے ایئرلائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آصف نجم نے واپسی کی فلائٹ PK-798 پر رپورٹ نہیں کیا اور رابطہ کرنے پر طبیعت کی خرابی کا عذر پیش کیا، مگر بعد ازاں وہ مکمل طور پر غائب رہےپی آئی اے کی نجکاری کے خدشات کے باعث ملازمین میں بے چینی بڑھ رہی ہے اور بیرون ملک فلائٹس پر اسٹاف کے لاپتہ ہونے کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے ترجمان کے مطابق معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور اگر ثابت ہوا کہ فضائی میزبان غیر قانونی طور پر غائب ہوئے ہیں، تو ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی پی آئی اے انتظامیہ نے آصف نجم کی گمشدگی سے متعلق ٹورنٹو پولیس کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔