اپوزیشن لیڈر کیلئے محمود خان اچکزئی کے نام پر اعتراض مسترد پی ٹی آئی کا دوٹوک فیصلہ

اسلام آباد حکومت کی جانب سے اعتراض کے باوجود پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے محمود خان اچکزئی کا نام برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہےتفصیلات کے مطابق حکومت نے محمود اچکزئی کا نام اپوزیشن لیڈر کے لیے بھیجے جانے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے چیف وہپ عامر ڈوگر کو ایک خط ارسال کیا ہے تاہم پی ٹی آئی نے اعلان کیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کے لیے محمود خان اچکزئی کے نام میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی چیف وہپ عامر ڈوگر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد یہ نام دیا گیا تھا، لہٰذا دوبارہ مشاورت کی ضرورت نہیں ہے انہوں نے واضح کیا کہ محمود خان اچکزئی آئینی طور پر قومی اسمبلی کے رکن ہیں، اس لیے ان کے نام پر اعتراض بے بنیاد ہے
عامر ڈوگر کے مطابق اپوزیشن لیڈر کی نشست دو ماہ سے خالی تھی، اسی دوران 27ویں آئینی ترمیم بھی پاس کرائی گئی، جو پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، لہٰذا حکومت کو اس معاملے میں مزید تاخیر نہیں کرنی چاہیےانہوں نے مزید کہا کہ بیرسٹر گوہر سے مشاورت کے بعد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو خط کا جواب دیا جائے گا، تاہم حتمی فیصلہ یہی ہے کہ اپوزیشن لیڈر کے لیے محمود خان اچکزئی کا نام برقرار رہے گا اور تبدیل نہیں ہوگا۔