کوئٹہ سے اسلام آباد فضائی کرایہ 75 ہزار سے تجاوز؛ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا ٹکٹ سستے کرنے کا مطالبہ

کوئٹہ سے اسلام آباد کا فضائی کرایہ 75 ہزار روپے سے بھی تجاوز کرگیا ہے، جس پر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے فوری طور پر ٹکٹ سستے کرنے کا مطالبہ کردیا ہے
تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں فضائی کرایوں میں غیرمعمولی اضافے پر قرارداد پیش کی گئی۔ قرارداد میں شہریوں کی مشکلات اور ایئرلائنز کی ناقص کارکردگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیارکن صوبائی اسمبلی شاہدہ رؤف نے کہا کہ سہولتیں بہتر بنانے کے بجائے کرایوں میں اضافہ کردیا گیا، کوئٹہ سے اسلام آباد کا کرایہ 75 ہزار روپے سے زائد ہے جبکہ کراچی سے اسلام آباد جانے کا کرایہ صرف 15 سے 20 ہزار روپے کے درمیان ہےانہوں نے کہا کہ ایمرجنسی کی صورت میں سفر کرنا تقریباً ناممکن ہوگیا ہے کیونکہ ٹکٹ دستیاب ہی نہیں، کوئٹہ سے اس وقت صرف پی آئی اے اور ایک نجی ایئرلائن کی پروازیں چل رہی ہیںاسی دوران رکن صوبائی اسمبلی برکت علی رند نے انکشاف کیا کہ انہوں نے تین افراد کے لیے کوئٹہ سے کراچی سفر پر 2 لاکھ 10 ہزار روپے ادا کیے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تربت کے لیے کم از کم ہفتے میں ایک پرواز چلائی جائے اور ایئرلائنز کے سربراہان کو طلب کر کے جواب لیا جائےوزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ وفاقی حکومت فضائی کرایوں میں کمی کے لیے فوری اقدامات کرے، ورنہ عوام شدید غصے میں ہیں اور صورتحال خراب ہوسکتی ہےانہوں نے خبردار کیا کہ اگر وفاقی اداروں نے سنجیدگی نہ دکھائی تو یہ مسئلہ امن و امان کی شکل اختیار کرسکتا ہے، یہاں تک کہ سولہ MPO کے تحت ایئرلائنز کے ریجنل ہیڈ کو گرفتار بھی کیا جاسکتا ہےانہوں نے تمام پارلیمانی لیڈرز کو وزیراعظم سے ملاقات کے لیے ساتھ چلنے کی دعوت دی تاکہ اس مسئلے کو قومی سطح پر اٹھایا جاسکے۔