کراچی میں ٹرانسپورٹ نظام کی بہتری کے لیے ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ سندھ حکومت نے آئندہ ہفتے سے ڈبل ڈیکر بسوں اور نئی الیکٹرک (ای وی) بسوں کو سڑکوں پر لانے کا اعلان کردیا ہے۔ ساتھ ہی پیپلز بس سروس کے نئے روٹس بھی شروع کیے جائیں گےتفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں کراچی میں ڈبل ڈیکر بسیں اور ای وی بسیں چلانے کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ، ایم ڈی ایس ایم ٹی اے، سی ای او ٹرانس کراچی اور یلو لائن بی آر ٹی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر شریک ہوئےاجلاس میں شرجیل میمن کو یلو لائن اور ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبوں کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا وزیر ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ امید ہے کہ ڈبل ڈیکر اور ای وی بسیں آئندہ ہفتے کراچی پہنچ جائیں گی، اور ان کے ساتھ نئے روٹس بھی متعارف کرائے جائیں گےشرجیل میمن کے مطابق دسمبر تک ای وی ٹیکسی سروس کا آغاز بھی متوقع ہے، جبکہ موجودہ مالی سال میں مزید 500 بسیں سسٹم میں شامل کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی پیپلز بس سروس کے نئے روٹس جلد شروع کیے جائیں گےاجلاس میں بتایا گیا کہ ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں خواتین اور طالبات کے لیے اسکوٹی چلانے کی تربیت کا سلسلہ بھی جاری ہے یلو لائن بی آر ٹی پر دن رات کام جاری ہے، تاج حیدر پل کے دوسرے حصے کا کام بھی جلد شروع کیا جائے گا جبکہ پل پر دو طرفہ ٹریفک آج سے بحال کردی گئی ہے۔