پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر رجسٹرڈ موبائل فون استعمال کرنے والے شہریوں کو خبردار کر دیا ہےپاکستان میں غیر رجسٹرڈ موبائل فون عموماً سستے مل جاتے ہیں کیونکہ ان پر کسٹم ڈیوٹی یا ٹیکس ادا نہیں کرنا پڑتا، اسی وجہ سے کم آمدنی والے صارفین کے لیے یہ ایک پرکشش آپشن بنتا ہےتاہم پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق غیر رجسٹرڈ موبائل فون کسی بھی وقت بلاک کیا جا سکتا ہے۔ ڈی آئی آر بی ایس سسٹم کے تحت صرف منظور شدہ ڈیوائسز ہی نیٹ ورک پر چل سکتی ہیںبیان میں کہا گیا ہے کہ شہری *#06# ڈائل کرکے اپنے 15 ہندسوں پر مشتمل آئی ایم ای آئی (IMEI) نمبر حاصل کریں اور پی ٹی اے کی ویب سائٹ یا 8484 پر ایس ایم ایس کے ذریعے اپنے موبائل کا اسٹیٹس چیک کر سکتے ہیںاتھارٹی نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بلاک ہونے سے پہلے ہی اپنا موبائل فون رجسٹر کروائیں اور بغیر رکاوٹ کے کنیکٹیویٹی سے لطف اندوز ہوں۔ ذمہ دار ڈیجیٹل شہری کی حیثیت سے صرف پی ٹی اے سے منظور شدہ ڈیوائسز استعمال کریں