تھانہ بسیہ خیل کی حدود میں بارودی مواد نصب کرتے ہوئے اچانک دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیاڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان کے مطابق دہشتگرد دواغاڑہ پل پر پولیس کو نشانہ بنانے کے لیے آئی ای ڈی نصب کر رہا تھا کہ اچانک دھماکا ہوگیا اور وہ خود نشانہ بن گیاسجاد خان نے بتایا کہ پولیس کے لیے 8 سے 10 کلو بارودی مواد پر مشتمل آئی ای ڈی نصب کی جا رہی تھیاس سے قبل ہفتے کے روز پولیس اور شہریوں نے لکی باؤنڈری میں مشترکہ آپریشن کیا تھا، جس کی قیادت ڈی آئی جی سجاد خان نے کی، اور اس میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوئے تھےڈی آئی جی کے مطابق عوام دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور یہ اتحاد اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور عوام کی طاقت سے دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گااس سے پہلے لکی مروت اور بنوں کے سرحدی علاقے شیخ لنڈک میں مقامی قبائل اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی، جس میں پولیس اور قبائل کی فائرنگ سے 4 مبینہ دہشتگرد مارے گئےتین روز قبل سی ٹی ڈی بنوں نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فتنۂ خوارج کے انتہائی مطلوب 2 ٹارگٹ کلرز کو ہلاک کیا تھا جبکہ ان کے دیگر 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔