ملک بھر میں ایل پی جی گیس کی ناجائز منافع خوری پر اوگرا نے تمام ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کو نوٹس جاری کر دیے ہیںکمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اوگرا کے مقررہ نرخوں پر ایل پی جی فروخت کریںکمپنیوں کو اپنے ایل پی جی پلانٹس اور زیر انتظام علاقوں میں مقرر نرخوں پر ایل پی جی فروخت کرنا لازمی ہےسیلز انوائسز اور پلانٹس پر سلنڈر کی فروخت کی قیمت لازمی لکھی جائےاوگرا کے مطابق نومبر کے لیے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 2,378 روپے مقرر کی گئی ہےذرائع کے مطابق بعض ایل پی جی کمپنیوں نے فی سلنڈر 3,000 روپے ایکس پلانٹ ریٹ وصول کر رہے ہیں، جس سے ناجائز منافع خوری ہو رہی ہےاوگرا نے کہا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی کی صورت میں لائسنس معطلی سمیت سخت کارروائی کی جائے گیناجائز منافع خوری کے خلاف تحقیقات اور کارروائیاں جاری ہیں۔