ڈیفنس فیز 5 کی ایک رہائشی عمارت سے 17 سالہ نوبیاہتا لڑکی زینب کی لاش برآمد ہوئی، جس کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے اور موت کی وجہ سامنے آ گئی ہےپولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کے مطابق پوسٹ مارٹم میں معلوم ہوا کہ زینب کی موت گردن دبنے کے باعث ہوئی خون اور ڈی این اے کے لیے نمونے بھی حاصل کر لیے گئے ہیں
معاملہ مشکوک نظر آ رہا ہے اور تحقیقات جاری ہیں رہائشی عمارت میں موجود افراد کو بھی تحقیقات میں شامل کیا گیا ہے تاکہ واقعے کے تمام پہلو سامنے آ سکیں زینب کا آبائی تعلق سیالکوٹ سے تھا اور اس کی شادی ایک ماہ قبل ہوئی تھی وہ چند روز قبل اپنے شوہر کی خالہ کے گھر آئی تھی، جو عمارت کی چوتھی منزل پر رہائش پذیر ہیں لاش عمارت کی چھت سے ملی، جس کے گلے میں دوپٹے کا پھندا موجود تھا، تاہم واقعے کے وقت شوہر گھر پر موجود نہیں تھا۔