پاکستان عالمی سطح پر سائنسی توجہ کا مرکز بن گیا ہے اور سائنسی میدان میں ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا ہےتفصیلات کے مطابق سب سے بڑی عالمی خلائی انٹرنیشنل کانفرنس آن ایپلی کیشنز آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا اسلام آباد میں شاندار آغاز ہوگیا ہےیہ کانفرنس 20 نومبر تک جاری رہے گی اور اسے سپارکو اور اسلام آباد اسپیس اینڈ ٹیکنالوجی کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہےکانفرنس کا مقصد عالمی چیلنجز کے حل میں خلائی ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے کردار کو اجاگر کرنا ہےایونٹ میں 25 ممالک کے 70 سے زائد مندوبین اور 2 ہزار سے زائد شرکا شرکت کر رہے ہیں جبکہ متعدد اہم معاہدے متوقع ہیںذرائع کے مطابق بین الاقوامی مندوبین کی شرکت سے پاکستان کے خلائی شعبے میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، جب کہ کانفرنس میں سیٹلائٹ ٹیکنالوجی اور اے آئی ایپلیکیشنز پر بھی جامع تبادلہ خیال کیا جائے گاکانفرنس کے دوران مشترکہ تحقیق، صلاحیت سازی اور خلائی ٹیکنالوجی کے تبادلے کے لیے جامع پالیسی تشکیل دی جائے گی، جبکہ عالمی مباحثے اور شراکت داریاں پاکستان کی سائنسی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گیرکن ممالک کے درمیان سائنسی تعاون اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبے پاکستان کے خلائی شعبے کی استعداد بڑھانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔