خیبر پختونخوا میں دو اہم آئی بی اوز کے دوران 15 خوارج ہلاک

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے فتنۂ خوارج کے خلاف دو اہم انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 15 خوارج کو ہلاک کر دیاتفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 15 اور 16 نومبر کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں دو الگ الگ آپریشنز کیے گئے، جن میں بھارتی پراکسی فتنۂ خوارج سے تعلق رکھنے والے 15 دہشتگرد مارے گئےآئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جہاں مؤثر کارروائی کے نتیجے میں خوارج کے سرغنہ عالم محسود سمیت 10 خوارج ہلاک ہوئےسیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دوسرے آئی بی او میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مزید 5 خوارج کو انجام تک پہنچایاترجمان نے کہا کہ علاقے میں کسی بھی ممکنہ بھارتی سرپرستی والے خارجی عناصر کے خاتمے کے لیے کلئیرنس آپریشنز جاری ہیں۔ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے “عزمِ استحکام” کے تحت انسدادِ دہشتگردی کی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ غیر ملکی حمایت یافتہ دہشتگردی سے وطن کو مکمل طور پر پاک کیا جا سکے۔