تھانہ بسیہ خیل کے علاقے میں فتنہ الخوارج ایک بم نصب کرتے ہوئے خود دھماکے کا شکار ہو گیا۔ واقعہ دوا غاڑہ پل، سورانی کے قریب پیش آیا دھماکے کے وقت حملہ آور خود نشانہ بنابم میں 8 سے 10 کلو بارودی مواد تھا، جو پولیس کے ایک ہدف پر نصب ہونا تھا دھماکے میں صرف حملہ آور ہلاک ہوا، کسی اور کے زخمی یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملییہ ایک ممکنہ خودکش حملہ ہو سکتا ہے، تحقیقات جاری ہیں کہ حملہ آور کس ہدف پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا تھادھماکے کی آواز آس پاس کے علاقوں میں سنی گئی سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اور کلیئرنس آپریشن شروع کیا فارنزک ٹیمیں بھی شواہد جمع کرنے کے لیے موقع پر پہنچیں واقعے کے بعد ضلع میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اس سے قبل خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے دو الگ الگ آپریشنز میں 15 فتنہ الخوارج ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں سرغنہ عالم محسود بھی شامل ہے۔